گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے دورہ آزاد کشمیر کے موقع پر باغ میں انکے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

منگل 17 جون 2025 21:03

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے دورہ آزاد کشمیر کے موقع پر باغ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے دورہ آزاد کشمیر کے موقع پر باغ میں انکے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے راہنماء چوہدری ریاض ، آزاد کشمیر کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار ضیاء القمر کے علاؤہ بلدیاتی اداروں کے سربراہوں، انتظامی حکام ، پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں ، کارکنوں ، تاجر کمیونٹی کے راہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، عشائیہ کے شرکاء سے گورنر خیبرپختونخوا ملک کی سیاسی صورتحال ، آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی ، خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال ، آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی فعالیت اور باہمی دلچسپی کے دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کرتے رہے۔