پنجاب بھر میں 1178 ٹریفک حادثات میں08 افراد جاں بحق ،1374 زخمی

منگل 17 جون 2025 20:03

پنجاب بھر میں 1178 ٹریفک حادثات میں08 افراد جاں بحق ،1374 زخمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1178ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں614افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔760معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں739ڈرائیوز،38کم عمر ڈرائیور، 508 مسافر اور135پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ215ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت268متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 73حادثات میں81متاثرین کے ساتھ دوسر ے ،ملتان 72حادثات میں88متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1382متاثرین میں1105مرد اور277خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں213افراد کی اوسط عمر18سال سے کم786افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ383زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1119موٹرسائیکلز،78آٹورکشے،117کاریں،31وین،04مسافر بسیں،28ٹرک اور101دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔