Live Updates

زمین وراثت نہیں بلکہ آئندہ نسلوں کی امانت اسکی حفاظت فرض اولین ہے، وزیراعلی پنجاب

منگل 17 جون 2025 21:03

زمین وراثت نہیں بلکہ آئندہ نسلوں کی امانت اسکی حفاظت فرض اولین ہے، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، درختوں کی بے ہنگم کٹائی اور آبی قلت زرعی وسائل کی زرخیزی تیزی سے متاثر کررہی ہے۔ حکومت پنجاب ماحول سے متعلق ہر چیلنج کا بھرپور ادارک رکھتی ہے۔وزیراعلی نے صحرائی اور خشک سالی سے نمٹنے کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ زمین وراثت نہیں بلکہ آئندہ نسلوں کی امانت اسکی حفاظت فرض اولین ہے۔

خشک سالی صرف ریت کی بڑھتی ہوئی تہوں کا نام نہیں بلکہ بحران کی پیشگی علامت ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب بھر میں آبی قلت کے شکار علاقوں کی جیوٹیگنگ کے لئے بجٹ 2025-26 میں خصوصی فنڈز مختص کیے ہیں۔ پنجاب بھر نئے فلٹریشن پلانٹ لگانے اور موجودہ پلانٹس کی مرمت کا ٹاسک مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی وسائل کی بہترمینجمنٹ کیلئے کام کر رہے ہیں۔

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی پہلی جامع کلائیمٹ پالیسی متعارف کرائی گئی۔ بنجر زمینوں کو سرسبز بنانے کے لئے پلانٹ فار پاکستان مہم کامیابی سے جاری ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ہر درخت قحط ذدہ صحرا کے لئے زندگی کی علامت ہے۔ زمین کی سانسیں بند نہیں ہونے دیں گے،ماحول تب بدلے گا اگر ہم خود بدلیں گے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات