ْایرانی شہریوں کو اسرائیلی بمباری کے دوران مساجد، مدارس اور سب ویز میں پناہ لینے کی ہدایت

پیر 16 جون 2025 12:55

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)ایران میں اسرائیلی بمباری سے عام شہریوں اور بچوں کی بڑھتی ہوئی ہلکاتوں کے پیش نظر حکومت نے ہدایت کی ہے کہ بمباری کے دوران شہری مسجدوں، سکولوں اور سب ویز میں پناہ کے لیے منتقل ہو جایا کریں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات ایرانی حکومت کی ترجمان نے کہی ۔ترجمان نے کہا ملک میں کہیں بھی خوراک یا ادویات کی بہم رسانی میں کوئی دقت یا مسئلہ درپیش نہیں ہے۔ اسی طرح ہر جگہ ایندھن کی فراہمی بھی جاری ہے۔