کراچی‘ ریسٹورنٹ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی

پہلے بھتے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا تھا‘ فائرنگ کرنے والے ملزمان 2 موٹرسائیکلوں پر سوار تھے‘ریسٹورنٹ مالک

پیر 16 جون 2025 13:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)کراچی کے علاقے سرجانی فور کے چورنگی پر ریسٹورنٹ پر فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ریسٹورنٹ مالک کو فون پر بھتے کیلئے میسج بھیجا گیا۔اس حوالے سے ریسٹورنٹ مالک کا کہنا تھا کہ پہلے بھتے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا تھا۔ریسٹورنٹ مالک نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان 2 موٹرسائیکلوں پر سوار تھے۔