کراچی صدر میں کسٹمز کا چھاپہ، 3 کروڑکے بھارتی ساختہ موبائل فونز اور دیگر اشیاء برآمد

تفتیش کی جارہی ہے کہ بھارتی ساختہ اشیاء کس طرح یہاں تک پہنچیں‘ چھاپے میں کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی

پیر 16 جون 2025 13:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) صدر میں کسٹمز نے موبائل مارکیٹ میں گودام پر چھاپہ مارکر کروڑوں مالیت کے بھارتی ساختہ موبائل فونز اور دیگر اشیاء برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

کسٹمز حکام کے مطابق کسٹمز اہلکاروں نے موبائل مارکیٹ میں ایک گودام پر چھاپہ مارا جس دوران بھارتی ساختہ مختلف موبائل فونز اور دیگر اشیاء برآمد کی گئیں جن کی مالیت 3کروڑ روپے ہے۔حکومت نے بھارتی ساختہ اشیاء کی امپورٹ پر پابندی عائد کی ہوئی ہے لہٰذا تفتیش کی جارہی ہے کہ بھارتی ساختہ اشیاء کس طرح یہاں تک پہنچیں البتہ چھاپے کے نتیجے میں کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل فروری کے مہینے میں بھی موبائل مارکیٹ سے بھارتی موبائل فون اور گٹکا برآمد کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :