بھکرپولیس تھانہ حیات خان شہید پولیس کا بڑا ایکشن ،قتل کا ملزم اسلحہ سمیت گرفتارکر لیا

پیر 16 جون 2025 13:22

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) بھکرپولیس تھانہ حیات خان شہید پولیس کا بڑا ایکشن۔قتل کا ملزم اسلحہ سمیت گرفتارکر لیا اور ایک آتشیں اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم دوران چیکینگ اسلحہ ناجائز رکھنے والا ملزم بھی گرفتار کر لیا تفصیل کے مطابق ایس ڈی پی او کلورکوٹ ظفر اقبال کلیار کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ حیات خان شہید انسپکٹر غلام شبیر عباسی معہ پولیس ٹیم جس میں ملک عبدالقیوم چھینہ سب انسپکٹر ، ذوالفقار علی اسسٹنٹ سب انسپکٹر ، عامر عباس اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن کرتے ہوئے قتل جیسی سنگین واردات کےملزم ذکا اللہ ولد عبدالستار کو پیشہ وارانہ مہارت سے گرفتار کر کے ملزم سے مستعملہ وقوعہ پسٹل 30 بور برامد کر لیا تھانہ حیات خان شہید پولیس نے اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم ظہیر ولد محمد وزیر کو نمائشی اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ملزم کے قبضہ سے نمائشی اسلحہ 12 بور رپیٹر برامد کیا جبکہ ایک اور کاروائی میں دوران چیکنگ ملزم سمیع اللہ سے پسٹل 30 بور برآمد بھکر پولیس نے کاروائی ضابطہ عمل میں لاتے ہوئے تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس جرائم کے خاتمہ اور ملزمان کو اپنے انجام تک پہنچانے کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔\378