خواتین یونیورسٹی میں نئے تعلیمی سیشن میں داخلے شروع،آخری تاریخ 27 جون مقرر

پیر 16 جون 2025 14:29

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) ملتان میں خواتین یونیورسٹی میں نئے تعلیمی سیشن میں داخلے شروع ہو گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق 2025 کےنئے تعلیمی سیشن کے لیے داخلوں کا اجرا کر دیا گیا ۔ اپلائی کرنے کے آخری تاریخ 27 جون 2025 مقرر کی گئی ہے۔ انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے نتائج کے بنیاد پر بی ایس میں داخلے کئے جائیں گے۔ تاہم امیدواروں کو نتائج کے اعلان ہوتے ہیں اپنا رزلٹ کارڈ جمع کرانا ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں برس انڈرگر یجو یٹ، پوسٹ گریجویٹ پروگرامز اے ڈی پی دو سالہ پروگرام بی ایس 4سالہ پروگرام بی ایس 5واں سمسٹر دو سالہ پروگرام ڈاکٹر اف فارمیسی ،ڈپلومہ اور سرٹیفیکیٹ،بی ایڈ، پی جی ڈی کے ساتھ ساتھ ایم ایس ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

بی ایس پروگرام کے لیے 32 مضامین میں داخلے ہوں گے ڈپلومےکے لیے 14 پروگرامز پیش کیے گئے ہیں۔

اسی طرح ایم فل، ایم ایس کے پروگرامز کے لیے24مضامین میں داخلے کیے جائیں گے، جبکہ پی ایچ ڈی کے لیے باٹنی، بائیو کیمسٹری ،بائیو ٹیکنالوجی کیمسٹری اکنامکس ایجوکیشن انوائرمنٹل سائنسز ہسٹری اسلامک سٹڈیز میتھمیٹکس مائکربالوجی اور مالیکولر جنیٹکس فارماسوٹیکل فارماکولو،جی فزکس اردو اور زوالوجی کے پروگرامز پیش کیے گئے ہیں۔ یونیورسٹی میں میرٹ پہ آنے والی طالبات کے لیے سکالرشپ رکھے گئے ہیں ،جن میں پیف سکالر شپ، ایچ ای سی نیڈ بیس اور یونیورسٹی نیڈ بیس سکالرشپ بھی شامل ہیں۔

ہر پروگرامز میں کم سے کم 10 سیٹیں انڈر گریڈ اورپوسٹ گریجوایٹ پروگرام کی سیلف فنانس کے لیے رکھی جائیں گی۔ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 27جون کی شام چار بجے تک اپنے داخلہ فارم یونیورسٹی میں جمع کرا دیں۔ایم فل اورپی ایچ ڈی میں داخلے کےلئے انٹری ٹیسٹ انعقاد کیا جائے گا۔