Live Updates

عمر ایوب اور اسد عمر کو عدالت سے ریلیف مل گیا

نو مئی جلائو گھیرائو مقدمات میں عمر ایوب کو حاضری سے استثنیٰ، اسد عمر کی ضمانت میں توسیع کردی گئی

پیر 16 جون 2025 14:57

عمر ایوب اور اسد عمر کو عدالت سے ریلیف مل گیا
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی 9مئی جلائو گھیرائو کے مقدمات میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی، عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانتوں میں 25جولائی تک توسیع کردی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9مئی جلائو گھیرائو کے مقدمات میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔رپورٹ کے مطابق عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانتوں میں 25 جولائی تک توسیع کردی۔عمر ایوب کے وکیل رانا مدثر عمر نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی، قائد حزب اختلاف آج قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں مصروف ہیں، استثنیٰ دیا جائے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات