پتوکی تین بھائیوں کی ساتھی دو ملزمان سے ملکر فائرنگ فائر لگنے سے ایک شخص قتل ملزمان موقع سے فرار مقدمہ درج

پیر 16 جون 2025 15:00

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) پتوکی تین بھائیوں کی ساتھی دو ملزمان سے ملکر فائرنگ فائر لگنے سے ایک شخص قتل ملزمان موقع سے فرار مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ بھونیکی اوتاڑ میں تین بھائیوں امجد عرف غوری، بابر عرف بابری، عظمت عرف اجی کی گزشتہ روز مقتول سے معمولی توں تکرار ہوئی تھی مقتول رات کے وقت سلیم چوک بھونیکی اوتاڑ گیا تھا جہاں پر ملزمان امجد عرف غوری وغیرہ نے فائرنگ کرکے سلیم کو قتل کردیا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ڈی ایس پی پتوکی سجاد اکبر نے سینئر صحافی ایجنسی رپورٹرنوید بھٹی کو بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم نے کام کرنا شروع کردیا پولیس تھانہ صدر پتوکی نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردئے سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ بھی متحرک ہوگیا ۔