چین وسطی ایشیائی ممالک کے تعاون سے نئی ترقیاتی حکمت عملی تیار کرے گا

پیر 16 جون 2025 15:33

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایوف کی دعوت پر چینی صدر شی جن پنگ 16 تا 18 جون کو قازقستان کے شہر آستانہ میں ہونے والے دوسرے چین-وسطی ایشیا سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق آستانہ کا شمار دنیا کے نئے دارالحکومتوں میں ہوتا ہے جو ایک قصبہ سے ترقی کر کے اثر و رسوخ کے حامل ایک جدید شہر میں تبدیل ہو چکا ہے اور قازقستان کی تیز رفتار ترقی کا ایک نمائندہ شہر ہے۔ چین-وسطی ایشیا سربراہی اجلاس میں پہلی بار کسی وسطی ایشیائی ملک میں منعقد ہو رہا ہے۔ چین کے صدر شی جن پنگ وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے سربراہان کی مشاورت سے ترقیاتی حکمت عملی مرتب کریں گے جس سے علاقائی امن و ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :