ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر)مہراللہ بادینی نے ’’زہرو سے ہیرو‘‘ ٹیکہ جات مہم کا افتتاح کردیا

پیر 16 جون 2025 15:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر)مہراللہ بادینی نے ’’زہرو سے ہیرو‘‘ ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ یہ مہم بلوچستان بھر بالخصوص کوئٹہ میں 16 جون سے شروع ہوئی جس کے دوران 2 لاکھ 53 ہزار بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچا کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے، یہ ٹیکے نوزائیدہ بچوں سے لے کر 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو لگائے جائیں گے تاکہ ان کو مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میں ڈپٹی پروانشل کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر ظفر اقبال خوستی ،اسسٹنٹ کمشنر (صدر)کیپٹن (ر)حمزہ انجم، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر بابر شاھد، ایریا کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر صفدر زرکون، مولانا انورالحق حقانی، کمیونٹی کمیونیکیشن آفیسر محمد آصف، سینئر کمیونیکیشن بلاک آفیسر ذبیح اللہ سمیت دیگر متعلقہ ہیلتھ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ ’’زہرو سے ہیرو‘‘ مہم بچوں کے بہتر اور محفوظ مستقبل کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ انہوں نے تمام ضلعی و محکمہ صحت کی ٹیموں پر زور دیا کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کوشش کریں تاکہ ہر بچہ حفاظتی ٹیکوں سے مستفید ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :