مفتی محمود ہسپتال کچلاک میں ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ،ایم ایس ڈاکٹر وکیل شیرانی

پیر 16 جون 2025 16:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مفتی محمود میمویل ہسپتال کچلاک ڈاکٹر وکیل شیرانی نے کہاہے کہ مفتی محمود ہسپتال کچلاک میں ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے،میڈیسن سٹور میں ادویات کی میعاد، تعداد ،استعمال و کنٹرول کے حوالے سے جامع پالیسی بنائی جارہی ہے ،تمام ادویات عوام کی امانت ہیں، حقدار تک پہنچانا ہسپتال انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ’’اے پی پی ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ہسپتال عملہ بھی موجود تھا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروکیل شیرانی نے ہسپتال کے مین میڈیسن سٹور کا تفصیلی معائنہ کیا اور میڈیسن سٹور میں موجود ادویات کا معیار، میعاد، مارکہ، تعداد، استعمال، کنٹرول، تقسیم کے طریقہ کار کے حوالے سے متعلقہ عملے کے ساتھ ملکر لائحہ عمل بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ڈاکٹر وکیل شیرانی نے کہاکہ ایک منظم سائنسی سٹور کے ذریعے عوام کو ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی،وزیر صحت بخت محمدکاکڑ،سیکرٹری صحت مجیب الرحمن پانیزئی کے وژن کو عملی جامہ پہنایاجارہاہے ،ہسپتال کے تمام شعبوں کو فعال کرکے لوگوں کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کرینگے۔

متعلقہ عنوان :