ریسکیو 1122 مانسہرہ کی ہفتہ وار کارگردگی رپورٹ جاری

پیر 16 جون 2025 16:19

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی نے ریسکیو 1122 کی ہفتہ وار کارگردگی رپورٹ جاری کردی۔ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق کنٹرول روم کو گزشتہ ہفتے 492 کالز موصول ہوئیں جن میں سے76ایمرجنسی کالز تھیں۔53متاثرہ افراد کو بروقت ریسکیو کیا گیا،16ٹریفک حادثات،34 میڈیکل ایمرجنسیز، 20 آگ لگنے ، 3 گولی لگنے اور3ڈوبنے کے واقعات میں بروقت خدمات سرانجام دیں۔

(جاری ہے)

69مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کے حصول کے لیے ضلع کے اندر اور باہر ریفرل ایمرجنسی کے تحت مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ نے ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے ریسکیو اہلکاروں کو ہدایت کی کہ کسی بھی ایمرجنسی میں شہریوں کو بروقت بہترین ریسکیو سروس فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 ہمیشہ کی طرح چوکنا،مستعد اور عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔