Live Updates

اسرائیلی موساد کا ایران میں ڈرون اڈہ قائم کرنے کا اعتراف

ان ڈرونز کو راتوں رات متحرک کیا گیا، جس نے میزائل لانچرز کو نشانہ بنایا،ایجنٹس

پیر 16 جون 2025 17:03

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) اسرائیلی موساد نے ایران میں ڈرون اڈہ قائم کرنے کا اعتراف کیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق آپریشن ریزنگ لائن کے تحت ایران کے جوہری پروگرام پر حملہ اسرائیلی افواج اور انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے درمیان برسوں سے جاری تعاون کے نتیجے میں کیا گیا، جس کے تحت گاڑیوں پر ہتھیاروں کو ایران میں اسمگل کرنا شامل تھا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے کئی برسوں سے ایران کے جوہری اور میزائل پروگرامز کے خلاف آپریشن کی تیاری کے بعد جمعے کی صبح حملے شروع کیے۔اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار نے اسرائیلی میڈیا کو بتایا کہ اس آپریشن میں ایران کے اندر ڈرون اڈے بنانا اور ملک میں ہتھیاروں کے نظام اور کمانڈوز کی اسمگلنگ شامل ہے۔اسرائیل اہلکار کے مطابق موساد کے ایجنٹس نے تہران کے قریب ڈرون اڈہ قائم کیا۔ ان ڈرونز کو راتوں رات متحرک کیا گیا، جس نے اسرائیل کو نشانہ بنانے والے سطح سے سطح پر مار کرنے والے میزائل لانچرز کو نشانہ بنایا۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات