وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے ہائوس الاٹمنٹ کے اپنے صوابدیدی اختیارات ختم کر دیئے

پیر 16 جون 2025 18:47

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے میرٹ کی بالادستی کے تحت ہائوس الاٹمنٹ کے اپنے صوابدیدی اختیارات ختم کر دیئے ہیں۔یونیورسٹی میں ہائوس الاٹمنٹ کلی طور پر شفاف اور میرٹ پر ہوگی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف سپیس مینجمنٹ نے ایف کیٹیگری کے گھروں کے لیے درخواستوں کو میرٹ کے لحاظ سے ترتیب دے کر یونیورسٹی ویب سائٹ پر آویزاں کیا گیا ہے۔

اس پالیسی سے یونیورسٹی میں گھروں کے حصول کے خواہشمند ملازمین میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر کی میرٹ اور شفافیت پر مبنی پالیسی کی بدولت قوانین کا یکساں اطلاق ممکن ہوگا اور کسی سفارش اور پریشر کے بغیر ہاؤس الاٹمنٹ ممکن ہوگی۔

متعلقہ عنوان :