ایبٹ آباد،ٹریفک پولیس نے منی اڈے بنانے والی درجنوں گاڑیوں کو تھانے میں بند کر دیا

پیر 16 جون 2025 21:07

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) ایبٹ آباد ٹریفک پولیس نے منی اڈے بنانے والی درجنوں گاڑیوں کو تھانے میں بند کر دیا،ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد قمر حیات خان کی ہدایت پر ڈی ایس پیز ٹریفک کی جانب سے تمام سرکلزمیں جا بجا منی اڈے بنانے والوں،سڑک پرسواریاں اٹھانے اوربٹھانے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں ہیں،اس حوالے سے سوموار کو دوران کاروائی درجنوں ٹیوٹا ہائی ایس گاڑیوں اور سوزوکیوں کو پکڑ کر تھانہ جات میں بند کر دیا گیا ہے،ایس ایس پی ٹریفک کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور خود ساختہ اڈوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی اور ایسے ڈرائیورز کے ساتھ کسی صورت کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی جو عوام کے لیے مشکلات کا سبب بنتے ہیں۔