Live Updates

پنجاب بجٹ،صنعت و تجارت کی ترقی کیلئے16.8 ارب روپے مختص، 5000 مزید ایس ایم ایز کو بلا سود قرضے دیئے جائیں گے

پیر 16 جون 2025 22:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں پنجاب حکومت نے صنعت و تجارت کے شعبے کیلئے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی مد میں مجموعی طور پر 16.8 ارب روپے مختص کر دیئے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق صنعتوں کی ترقی، بیروزگاری کے خاتمے اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کو فروغ دینے کیلئے چیف منسٹر پنجاب آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت23 ارب روپے کی لاگت سے مزید 5000 ایس ایم ایز کو بلا سود قرضے دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

حکومت نے گزشتہ مالی سال 2024-25 کے دوران آسان کاروبار کارڈ اور آسان کاروبار فنانس اسکیم کے ذریعے70 ارب روپے کے بلا سود قرضے جاری کئے۔پنجاب اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے تحت اسمال انڈسٹریل اسٹیٹس کی اپ گریڈیشن اور missing facilities کی فراہمی کیلئے2.7 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔قائداعظم بزنس پارک میں گارمنٹس سٹی کے منصوبے کی تکمیل کیلئے1 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ بیمار صنعتی اسٹیٹس کی بحالی کیلئے بھی حکومت نے مربوط حکمتِ عملی تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات