لاکھوں میں تنخواہ لینے والوں کو بجلی کیوں مفت دی جاتی ہے؟

جبکہ 20 ہزار تنخواہ والے کو بجلی کا یونٹ 60 روپے میں ملتا ہے، اداکار نعمان اعجاز نے سوال اٹھا دیا

پیر 16 جون 2025 23:02

لاکھوں میں تنخواہ لینے والوں کو بجلی کیوں مفت دی جاتی ہے؟
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)پاکستانی کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے مہنگائی کی چکی میں پسے کم آمدن والے طبقے کو مہنگی بجلی دینے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔نعمان اعجان اکثر عوامی مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سائٹ انسٹاگرام کی اسٹوری پر غریب عوام کو مہنگی بجلی دینے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اداکار نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ 20 ہزار تنخواہ لینے والے کو 60 روپے یونٹ بجلی کا ریٹ لگایا جاتا ہے اور لاکھوں میں تنخواہ لینے والوں کو بجلی کیوں مفت دی جاتی ہے۔نعمان اعجاز نے اسٹوری کے آخر میں اس فرق اور غریب پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالنے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ واہ کوئی لفظ نہیں۔