اسلام آباد،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی پھیلانے والے خوارج کے خاتمے پر فورسز کو زبردست خراجِ عقیدت

جمعرات 11 ستمبر 2025 11:20

اسلام آباد،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا   بھارتی سرپرستی میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی پھیلانے والے خوارج کے خاتمے پر فورسز کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جمعرات کو جاری اپنے پیغام میں سپیکر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاک فوج، عوام اور پارلیمان ایک پیج پر ہیں، ملک بھر میں امن و استحکام کے قیام کےلئے سکیورٹی فورسز کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

سردار ایاز صادق نے 19 بھارتی پراکسی خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ بھارتی سرپرستی میں تخریب کاری کرنے والے عناصر جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے،پاکستانی عوام اور سکیورٹی ادارے دہشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کےلئے قوم کا غیر متزلزل عزم قابل ستائش ہے،پوری قوم اور پارلیمان دہشتگردی کے خلاف قومی سلامتی کے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔\932