Live Updates

پنجاب حکومت نے اب تک سیلاب متاثرین کیلئے کہیں سے کوئی مدد نہیں لی، عظمیٰ بخاری

بیگم کلثوم نواز آج زندہ ہوتیں تو یہ دیکھ کر بہت خوش ہوتیں کہ مریم نواز جنہیں ایک گڑیا اور پیمپرڈ بچے کی طرح پالا پوسا گیا، وہ کس طرح عوام کی خدمت کر رہی ہیں؛ وزیراطلاعات پنجاب کی پریس کانفرنس

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 11 ستمبر 2025 12:05

پنجاب حکومت نے اب تک سیلاب متاثرین کیلئے کہیں سے کوئی مدد نہیں لی، عظمیٰ ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 ستمبر2025ء ) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی بہت بڑا ٹاسک ہے یہ آسان نہیں ہوگا، پنجاب حکومت نے اب تک سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے کہیں سے کوئی مدد نہیں لی اور نہ ہی مدد لینے کا ارادہ ہے، پنجاب اپنے وسائل سے لوگوں کی مدد کررہا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کہہ دینا کہ حکومت کسی کی مدد کو نہیں آئی تو بتایا جائے کہ 22 لاکھ عوام اور 17 لاکھ جانور کس طرح محفوظ مقام پر منتقل کیے گئے؟ مجموعی طور پر 396 ریلیف کیمپ موجود ہیں، 490 میڈیکل کیمپ موجود ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب روزانہ کی بنیاد پر تمام ضلی انتظامیہ سے پوچھتی ہیں کہ اپ کو کسی چیز کی ضرورت ہے تو آپ بتائیں، وہ خود بھی فیلڈ میں جاتی ہیں، بیگم کلثوم نواز آج زندہ ہوتیں تو یہ دیکھ کر بہت خوش ہوتیں کہ مریم نواز جنہیں ایک گڑیا اور پیمپرڈ بچے کی طرح پالا پوسا گیا، وہ کس طرح عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

تنقید سے متعلق سوال پر صوبائی وزیراطلاعات نے جواب دیا کہ ہمیں سکور سیٹ کرنا آتا ہے اور کریں گے بھی، ایک بار ان حالات سے نمٹ لیں اورسیلاب زدگان کو گھروں میں بسالیں، کلثوم نواز بیمار تھیں تو ہسپتال جاکر چیک کیاجاتا رہا اور قبر میں جاکر بیماری کا یقین دلایا، کلثوم نواز کا انتقال ہوا اس دن کچھ وقت پہلے نوازشریف کہتے رہے بات کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کی کلثوم نواز سے بات نہیں کروائی، اب تو عمران خان کی ڈیڑھ ڈیڑھ گھنٹہ بات چیت ہوتی رہتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اُن کے یوٹیومر کہتے ہیں عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، باجی باہر آ کر کہتی ہیں کہ جان کو کوئی خطرہ نہیں، جب یہ لوگوں پر سزائے موت کے کیس بناتے تھے، تب تو نظام کو خطرہ نہیں تھا، آج توشہ خانہ کی چوریاں پکڑی گئیں تو نظام کو خطرہ ہو گیا، یہ یہاں نظام سقہ نہیں چل رہا، کچھ لوگ گھروں میں بیٹھ کر سیاست کر رہے ہیں، حکومت کی کوتاہیوں کی نشاندہی کریں تاکہ ہم اس کا ازالہ کریں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات