وارث خان پولیس کی فوری کارروائی، 17 سالہ لڑکے کو چھری کے وار سے قتل کرنے والی خاتون بیٹے سمیت گرفتار

پیر 16 جون 2025 23:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)وارث خان پولیس کی فوری کاروائی، 17 سالہ لڑکے کو چھری کے وار سے قتل کرنے والی خاتون بیٹے سمیت گرفتار،واقعہ کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 17 سالہ لڑکے کو چھری کے وار سے قتل کرنے والی خاتون کو بیٹے سمیت گرفتار کر لیا، واقعہ کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا، وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون اور اسکے بیٹے کو چند گھنٹے میں گرفتار کر لیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ سابقہ رنجش کی بنا پر پیش آیا ، واقعہ میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :