Live Updates

بلاول بھٹو زرداری کا فوزیہ وہاب مرحومہ کو ان کی برسی پر خراج عقیدت

پیر 16 جون 2025 23:17

بلاول بھٹو زرداری کا فوزیہ وہاب مرحومہ کو ان کی برسی پر خراج عقیدت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کی سابق سیکریٹری اطلاعات فوزیہ وہاب مرحومہ کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فوزیہ وہاب مرحومہ جرات و آہنی حوصلے کا نشان تھیں، پارٹی کے لیئے ان خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فوزیہ وہاب مرحومہ نے ایک ایسے مشکل دور میں پارٹی کی مرکزی ترجمان کی ذمہ داریاں انتہائی احسن انداز میں سرانجام دیں، جب پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت کے خلاف میڈیا ٹرائیل اور جھوٹا پروپیگنڈہ تمام حدیں پار کرچکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فوزیہ وہاب مرحومہ کی جدوجہد اور پارٹی کے لیے خدمات کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مرحومہ فوزیہ وہاب کے ایصال و ثواب کے لیئے دعا کی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات