Live Updates

پنجاب حکومت کا عدلیہ کی مکمل سولرائزیشن کا فیصلہ

پیر 16 جون 2025 23:29

پنجاب حکومت  کا عدلیہ کی مکمل سولرائزیشن کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) پنجاب حکومت نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں صوبے بھر کی عدالتوں کو مکمل طور پر سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جس کے لیے محکمہ توانائی کو 3 ارب 4 کروڑ 15 لاکھ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔منصوبہ پنجاب انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی (PEECA) کی نگرانی میں مکمل کیا جائے گا اور اسے جون 2027 تک مکمل کر لیا جائے گا جبکہ سولر پینلز اور متعلقہ مشینری و سازوسامان کی خریداری کے لیے الگ سے 2 ارب 87 کروڑ 62 لاکھ روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :