ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس میں بہترین سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے، کمشنر فیصل آباد

پیر 16 جون 2025 20:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) کمشنر فیصل آباد مریم خان نے کہاہے کہ ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس میں بہترین سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔یہ بات انہوں نے ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ سپورٹس کمپلیکس کے انتظامی وتفریحی امور میں عمدہ نظم ونسق سے شہریوں کا بھرپور اعتماد حاصل ہوگا، ڈویژنل انتظامیہ ایف ڈی اے سٹی کے رہائشیوں کو بہترین ماحول میں کھیلوں کے مواقع کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) ندیم ناصر،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا، ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری و دیگر ممبران نے شرکت کی۔ انہوں نے ایف ڈی اے سٹی سپورٹس کمپلیکس ممبرشپ کے خواہش مند درخواست گزاروں سے انٹرویوز لئے جبکہ اس موقع پر سپورٹس کمپلیکس کے حوالہ سے مختلف امور کا جائزہ لے کر ان کی منظوری بھی دی گئی۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے سپورٹس کمپلیکس کے انتظامی معاملات کے بارے میں بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :