ایڈوائزر انچارج وفاقی محتسب سیکرٹریٹ، ریجنل آفس گوجرانوالہ شاہد لطیف خان منگل کو سمڑیال کا دورہ کرینگے

پیر 16 جون 2025 20:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) ایڈوائزر (انچارج)وفاقی محتسب سیکرٹریٹ، ریجنل آفس گوجرانوالہ شاہد لطیف خان اوراور اسسٹنٹ رجسٹرار اصغر علی اعوان کل منگل کو سمبڑیال کا دورہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران وہ اسسٹنٹ کمشنر آفس کمپلیکس میں ایڈمنسٹریٹر کے کمرے میں لوگوں کی مختلف وفاقی محکموں کے خلاف (Outreach Complaint Resolution) اور انصاف آپ کی دہلیز پہ کے تحت شکایات سنیں گے۔ ان اداروں میں گیپکو، سوئی گیس، پاکستان پوسٹ آفس اور پی ٹی سی ایل کے ادارے شامل ہیں ،تمام شکایت کنندگان مقررہ تاریخ پر حاضر ہو کر اپنی شکایات کے بارے میں موقف پیش کر سکتے ہیں ،متعلقہ محکموں کے افسران کو بھی حاضر ہونے کی تاکید کی گئی ہے۔