کچہ اراضی میں خطرناک ڈاکو نوخاف اور بین الاضلعی ڈاکو عثمان نے پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا

پیر 16 جون 2025 22:20

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) خطرناک ڈاکو نوخاف اور بین الاضلعی ڈاکو عثمان نے پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا۔ڈی پی او عرفان علی سموں کی قیادت میں پولیس کی کچہ کریمینلز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پے در پے کامیاب کارروائیوں کے نتائج تیزی سے برآمد ہونے لگے، گزشتہ روز کچہ کے خطرناک ڈاکو نوخاف نے خود کو تھانہ بھونگ پولیس کے سرنڈر کر دیا، اسی طرح بین الاضلعی ڈاکو عثمان عرف عثمی نے خود کو تھانہ پکالاڑاں پولیس کے سامنے پیش کیا ہے، ڈاکو نوخاف سرکل صادق آباد اور بھونگ کے تھانہ جات میں 11 مقدمات جبکہ ڈاکو عثمان ضلع رحیم یارخان اور مظفر گڑھ کے تھانہ جات میں 37 مقدمات کا ریکارڈی ہے، دونوں ملزمان انتہائی سفاک اور خطرناک تھے جو کہ قتل، ڈکیتی، اقدام قتل۔

(جاری ہے)

پولیس پر حملوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں، ڈی پی او نے کہاکہ پولیس کے سامنے پیش ہونے والے ڈاکوؤں، جرائم پیشہ عناصر کو پورا موقع دیا جائے گا کہ وہ اپنے خلاف درج مقدمات کا عدالتوں کو سامنا کرتے ہوئے تصفیحہ جات کروائیں۔

متعلقہ عنوان :