Live Updates

صوبائی بجٹ میں ترقی نسواں کے لیے مجموعی طور پر1400ملین روپے مختص

پیر 16 جون 2025 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) پنجاب کے آئندہ مالی سال2025-26 کے بجٹ میںسالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 1400 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جاری سکیموں کے لیے 347 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں گوجرانوالہ وویمن ہاسٹل کی تعمیرنوکے لیے 40.017 ملین روپے ،مجموعی مستقل سکیموں کے لیے 147.300 ملین روپے ،پنجاب کے تحت ڈے کیئر فنڈسوسائٹی و ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کے لیے 200 ملین روپے ،چیف منسٹر انیشی ایٹو کی مجموعی سکیموں کے لیے 200 ملین روپے رکھے گئے ہیں جبکہ نئی سکیموں میں صوبہ بھر میں وویمن انٹرپرینیور شپ پروگرام کے لیے 120 ملین روپے ،گھر کی دہلیز پر فنی تعلیم کی فراہمی کی سکیموں پر 520 ملین روپے رکھے گئے ہیں ۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :