Live Updates

صوبائی بجٹ میں لوکل گورنمنٹ و سٹی ڈسٹرکٹ کے لیے مجموعی طور پر142ہزار ملین روپے مختص

پیر 16 جون 2025 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) پنجاب کے آئندہ مالی سال2025-26 کے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت لوکل گورنمنٹ و سٹی ڈسٹرکٹ کی مختلف سکیموں کے لیے مجموعی طورپر 142 ہزار ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔جس کے تحت جاری 104 سکیموں کے لیے92073.458 ملین روپے اور نئی سکیموں کے لیے 49926.542 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اہم جاری سکیموں میں فارن ایڈیڈ پروجیکٹس کے لیے 42637.301 ملین روپے ، مستقل 11 سکیموں کے لیے 1111ملین روپے ،چیف منسٹر انیشی ایٹو کے لیے 45ہزار ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ اہم جاری سکیموں میں ڈرینج کے لیے 659.485 ملین روپے ،دیہی سیوریج ڈرینج سکیموں کے لیے 977.981 ملین روپے ،سڑکوں کے لیے 2005.064 ملین روپے ،وزیر اعلی انیشی ایٹو کے لیے 35 ہزار ملین روپے ،چیف منسٹر انیشی ایٹو لاہور کے لیے 4800 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :