تعلیمی درسگاہوں کو درپیش مسائل کے حل اور اساتذہ کی مخلصانہ محنت سے ہم ترقی کی جانب گامزن ہو سکتے ہیں ،ڈپٹی کمشنر کچھی

پیر 16 جون 2025 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ نے کہا ہے کہ تعلیمی درسگاہوں کو درپیش مسائل کے بروقت حل اور اساتذہ کی مخلصانہ محنت سے ہم جہالت کی تاریکی کو ختم کرکے ایک روشن اور ترقی یافتہ معاشرے کی جانب گامزن ہو سکتے ہیں۔حال ہی میں ایس بی کے اور دیگر عارضی بنیادوں پر تعینات اساتذہ کی تنخواہوں کو ادائیگی کو یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں تمام لوازمات کو پورا کیا جائے تاکہ اساتذہ کو مالی مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے اس لیے تنخواہوں کے اجرا پر فوری طور پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر محکمہ تعلیم کے آفیسران نے تعلیمی درسگاہوں کے مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ نے کہا کہ گرمیوں کی تعطیلات کے بعد سکول میں تدریسی عمل پر خصوصی توجہ دی جائے مگر اس وقت ضلع کچھی کے سرد علاقوں میں سکول کھلے ہوئے ہیں وہاں سے اساتذہ اپنی ذمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیں۔

(جاری ہے)

تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے اور حکومت تعلیم کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں، ان کی خدمات کا اعتراف اور ان کے مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ڈپٹی کمشنر جہانزیب بلوچ نے کہا کہ اساتذہ کی غیر حاضری پر سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا کیونکہ اساتذہ کی جائے تعیناتی پر موجودگی بچوں کے بہتر مستقبل کے ساتھ جڑی ہوئی ہے ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے کوئی نرم گوشہ نہیں رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :