پشاور،،پشتو اکیڈمی جامعہ پشاور کا بورڈ آف اسٹڈیز اجلاس

ایم فل اور پی ایچ ڈی کے کورسز کا ہر پہلو سے جائزہ لیا گیا

منگل 17 جون 2025 03:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)پشتو اکیڈمی جامعہ پشاور میں پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ حیات ڈائریکٹر پشتو اکیڈمی کی زیر صدارت دوسرا بورڈ آف سٹڈیز کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈاکٹر نصراللہ جان وزیر سابق ڈائریکٹر پشتو اکیڈمی یونیورسٹی اف پشاور ، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال خٹک چیئرمین شعبہ پشتو اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور، ڈاکٹر سید ظفر اللہ بخشالی چیئرمین شعبہ پشتو جامعہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان ، ڈاکٹر شیر زمان سیماب پشتو اکیڈمی اور ڈاکٹر بشریٰ اکرام پشتو اکیڈمی پشاور یونیورسٹی نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے کورسز کا ہر پہلو سے جائزہ لیا گیا اور نئے کورسز شامل کرنے کے فیصلے کیے گئے۔اجلاس کے اختتام پر اکیڈمی کی ڈائریکٹر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اٴْنہوں نے اس اقدام کو اکیڈمی کے لیے ایک مفید قدم قرار دیا۔ اٴْن کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے کورسز کو وقت اور دور کی ضروریات کے مطابق ترتیب دیا جاے۔