اداکارہ منارا چوپڑا کے والد 72 برس کی عمر میں چل بسے

منگل 17 جون 2025 12:44

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)بھارتی اداکارہ منارا چوپڑا کے والد رمن رائے ہنڈا 72 برس کی عمر میں چل بسے۔پریانکا چوپڑا اور پرینتی چوپڑا کی کزن منارا چوپڑا کے والد دہلی ہائیکورٹ کے معروف وکیل تھے۔منارا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں والد کے انتقال کی تصدیق کی اور آخری رسومات کی تفصیلات شیئر کیں۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام اسٹوری پر اداکارہ نے لکھا کہ ہم گہرے غم اور دکھ کے ساتھ اپنے پیارے والد کی دفات کی اطلاع دیتے ہیں، جو ہمیں دنیا میں چھوڑ کر چلے گئے ہیں، وہ ہماری خاندان کی طاقت کا ستون تھے۔رمن رائے ہنڈا کی آخری رسومات (آج)18جون کو اندھیری ویسٹ ممبئی میں ہوں گی، انہوں نے سوگوران میں بیوی کامنی چوپڑا اور بیٹیوں منارا اور متیلی کو چھوڑا ہے۔