فلم’’ کبیرا‘‘ 20 جون کو تیلگو، تامل، ہندی، کنڑ اور ملیالم سمیت پانچ زبانوں میں ریلیز ہوگی

منگل 17 جون 2025 12:57

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)فلم ’’کبیرا‘‘ ایک سنسنی خیز سوشل تھرلر فلم ہے جس کی کہانی دولت کی تلاش اور اس کے انسانی زندگی پر پڑنے والے اثرات کے گرد گھومتی ہے فلم میں دھنوش دیوا کا کردار ادا کر رہے ہیں جو غربت سے نکل کر امیر ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی ہدایت کاری نیشنل ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر شیکھر کمولا نے کی ہے جبکہ کاسٹ میں دھنوش کے ساتھ اداکار ناگ ارجنا، رشمیکا مندانا اور جم ساربھ جیسے بڑے اداکار شامل ہیں۔واضح رہے کہ’’ کبیرا‘‘ 20 جون 2025 کو تیلگو، تامل، ہندی، کنڑ اور ملیالم سمیت پانچ زبانوں میں ریلیز ہوگی یہ فلم دولت کی ہوس اور اخلاقیات کے درمیان ہونے والی کشمکش کو گہرائی سے دکھائے گی جس سے ناظرین کو ایک منفرد تجربہ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :