Live Updates

ایف آئی اے کی کارروائی‘ 6 غیر قانونی ٹریول ایجنٹس گرفتار

ملزمان سے 55 پاکستانی پاسپورٹس، متعدد موبائل فونز، اور دیگر اہم دستاویزات برآمد کر لی گئیں، ایف آئی اے

منگل 17 جون 2025 14:11

ایف آئی اے کی کارروائی‘ 6 غیر قانونی ٹریول ایجنٹس گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)ایف آئی اے لاہور نے انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھ غیر قانونی ٹریول ایجنٹس کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر، ٹھوکر بائی پاس پر کی گئی۔گرفتار ملزمان میں عمران خان، نوید آزاد، عبدالشکور، شفیق احمد، ناصر حسین اور زاہد اقبال شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 55 پاکستانی پاسپورٹس، متعدد موبائل فونز، اور دیگر اہم دستاویزات برآمد کر لی گئی ہیں۔

ملزمان بغیر کسی قانونی لائسنس کے شہریوں کو بیرونِ ملک ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹور رہے تھے۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے، جب کہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایف آئی اے نے واضح کیا ہے کہ انسانی اسمگلنگ جیسے سنگین جرم میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات