اسلام آباد،ایبٹ آباد اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے وفد نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی

منگل 17 جون 2025 14:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) ایبٹ آباد اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے وفد نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی۔ منگل کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مہمانوں کی گیلری میں وفد کا خیر مقدم کیا اور ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا۔