قصور،ممکنہ سیلاب سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام حفاظتی انتظامات کا جائزہ, ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت

منگل 17 جون 2025 15:47

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر قصورعمران علی کی زیر صدارت ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے محکمانہ تیاریوں بارے جائزہ اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر، ریسکیو1122، ایری گیشن، پی ڈی ایم ایسمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔محکمہ ایری گیشن کی طرف سے دریائے ستلج میں فلڈ بندوں‘گزشتہ سال سیلاب کی زد میں آنیوالے علاقوں کی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی بارے بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو دریائے ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع کو ممکنہ سیلاب سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کریں اور جلد ازجلد اپنا اپنا پلان جمع کروائیں۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام بندوں، کینال اور ڈرینز کی انسپکیشن کر کے فٹنس سرٹیفکیٹس دیں۔ انہوں نے ریسکیو1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کو اپنی اپنی مشینری اور کشتیوں کو چالو حالت میں کرنے اور دیگر لوازمات کو فنکشنل رکھیں اور کہا کہ ضلعے میں ممکنہ سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلیں۔\378

متعلقہ عنوان :