ساہیوال، مبینہ پولیس مقابلہ دو بدنامِ زمانہ ڈاکو مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

منگل 17 جون 2025 15:47

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلہ (02) دو بدنامِ زمانہ ڈاکو کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک بدنام زمانہ ملزم شوکت عرف “شوکی” دورانِ ڈکیتی قتل اور زخمی کرنے کے 30 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا ، علی شیر عرف “شیری” 72 سے زائد مقدمات بشمول قتل، ڈکیتی، راہزنی اور مویشی چوری میں مطلوب تھا ۔

(جاری ہے)

دونوں ڈاکو پولیس آپریشن کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ میں ہلاک ہو گئے۔ملزم شوکی نے شادمان ٹاؤن میں دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر دوکاندار کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ سی سی ڈی ٹیم نے ان خطرناک ڈاکوؤں کو جدید سائنسی تفتیش اور مسلسل نگرانی کے ذریعے ٹریس کیا تھا۔عوامی و سماجی حلقوں نے سی سی ڈی کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو بھرپور سراہا۔\378