اپنے ساتھی خالد کے ورثاء کو انصاف دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،پی ڈبلیوڈی ورکرزیونین میرپور

منگل 17 جون 2025 16:40

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)پی ڈبلیوڈی ورکرزیونین میرپوراپنے ساتھی خالد کے ورثاء کو انصاف دلانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ انتظامیہ میرپور سرکاری ملازم خالد کے قاتل سے سختی سے نمٹے مسعود راٹھور،فلحال یقین ہے کہ انتظامیہ ہمیں کسی دوسرے اقدام پہ مجبور نہیں کریگی، تفصیلات کیمطابق دو روز قبل چوہدری خالد محمود دوارن ڈیوٹی بل پانی تقسیم کررہا تھا جسکو محمدفاروق ولد محمد زمان سکنہ سیکٹراے نیوسمال ٹاؤن اسلام گڑھ نے پانی نہ ملنے کی شکایت کی تو مقتول محمد خالد نے اسے کہا کہ ہمارا کام بلات کا ہے اگر پانی کا مسئلہ ہے تو متعلقہ فورم سے رجوع کریں جس پر مسمی محمد فاروق ولد محمد زمان نے بل ڈسٹری بیوٹر چوہدری خالد سے جھگڑا شروع کردیا جھگڑا کے دوران قاتل فاروق نے خالد محمود کے سینے میں زور دار مکا مارا جس وجہ سے ملازم خالدکوفوری سینے میں درد ہوا مقتول کو فوری طبی امداد کے لئے اسلام گڑھ ہسپتال لایا گیا مگر حالت کی خرابی کے باعث اسے میرپور ہسپتال ریفرکیا گیا مگر KIC میرپورنے بھی اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مریض کو پنڈی ریفر کرنے کا کہا اسی دوران چوہدری خالد محمود دنیا سے رخصت ہوگیا نعش بعدازپوسٹمارٹم اے سی یاسرگردیزی،ڈی ایس پی حاجی سکندراعظم،ضلعی صدرایپکا مسعود راٹھور،ضلعی صدر غیرجریدہ ابرار حسین بٹ،مرکزی سینئرنائب صدر/ڈویژنل چیئرمین پی ڈبلیو ڈی ورکرزیونین میرپور راجہ نجیب ٹھاکر،ڈپٹی سیکرٹری ایپکا میرپور راجہ عمرانور،میڈیاایڈوائزر غیرجریدہ ذوالفقاربیگ،فرازبیگ،ظفراقبال،جاویداقبال اور ایس ڈی او میاں شمس الحسن کی موجودگی میں ورثاء کے حوالے کی گئی، اسی دوران پولیس ٹیم نے قاتل کو بھی گرفتار کرکے تھانہ اسلام گڑھ بند کردیا۔

(جاری ہے)

ہماری انتظامیہ میرپور، ڈی آء جی میرپور،ایس ایس پی میرپور،ڈی ایس پی حاجی سکندر اعظم اور ایس ایچ او اسلام گڑھ سے اپیل ہے کہ اس کیس کو غیرجانبداری سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جایا تاکہ ہمارے ملازم ساتھی کے ورثائکو انصاف مل سکے انشائالللہ پورے آزادکشمیر کی ملازم تنظیمیں یونینز خاصکر پی ڈبلیو ڈی ورکرزیونین اپنے ساتھی کے قاتل کو کیفر کردار تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گی۔