نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان کی ملاقات

منگل 17 جون 2025 17:13

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بنگلہ دیش کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار کو سراہتے ہوئے انہوں نے تعاون کو مزید وسعت دینے خاص طور پر تجارت، سیاحت اور عوام سے عوام کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔