افواج پاکستان میں ریکروٹمنٹ میں سائیکالوجسٹ کا کردار بہت اہم ہے ،وائس چانسلر صفا یونیورسٹی

منگل 17 جون 2025 18:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)کراچی ایڈیٹرز کلب اور صفا یونیورسٹی ڈی ایچ اے کے اشتراک سے ہیلتھ سیمینار منعقد کیا گیا ، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعید منہاس برگیڈئیر ریٹائرڈ نے صدارتی خطاب میں کہا کہ ذہنی صحت کا معیار بہتر بنانا پوری قوم کے لئے بہت ضروری ہے ، افواج پاکستان میں سائیکالوجسٹ کی اہمیت بہت زیادہ ہے خاص طور پر جب ریکروٹمنٹ ہوتی ہے اور اس کے بعد سروس کے دوران بھی اہم کردار ہے ۔

(جاری ہے)

سیمینار سے صائمہ ہاشم ، زینب طفیل ارباب اور مبشر میر نے بھی خطاب کیا مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ انسان کو ڈپریشن پر قابو پانے کیلئے خاموشی کو توڑنا چاہیے ، اپنے بارے میں بات کرنی چاہئے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ تھراپسٹ سے رہنمائی حاصل کرنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ سیلف کونسلنگ بھی موثر عمل ہے لیکن اس میں بھی رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے ۔صائمہ ہاشم اور زینب طفیل ارباب نے حاضرین کے سوالات کے جواب دیے ۔وائس چانسلر ڈاکٹر منہاس نے اعزازی شیلڈز تقسیم کیں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔سیمینار میں منظر نقوی ، اقبال جمیل ، ذوا لفقار شاہ ، ڈاکٹر ثمرین عامر ، ڈاکٹر اسپا ضیا ، حور شمائل ، زہرا ، محمد علی فرید اور شبر نقوی نے بھی شرکت کی ۔