رنکو سنگھ کے بعد ایک اوربھارتی کرکٹر نے بچپن کی دوست سے منگنی کرلی

منگل 17 جون 2025 19:03

رنکو سنگھ کے بعد ایک اوربھارتی کرکٹر نے بچپن کی دوست سے منگنی کرلی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ کے بعد اسپنر کلدیپ یادیو نے بھی اپنی بچپن کی دوست ونشیکا سے لکھنؤ میں منگنی کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج کی منگنی کے محض ایک ہفتے بعد لیگ اسپنر کلدیپ یادیو نے بھی بچپن کی دوست ونشیکا سے لکھنؤ کی ایک نجی تقریب میں منگنی کی تصویر شیئر کی۔

کلدیپ یادیو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی منگیتر کیساتھ تصویر شیئر کی تھی لیکن پھر اٴْسے ڈیلیٹ کردیا۔یہ تقریب 4 جون کو منعقد ہوئی تھی جس میں بھارتی کرکٹر کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی، اس تقریب میں رنکو سنگھ بھی شامل تھے۔لکھنؤ سے تعلق رکھنے والی ونشیکا اور بھارتی کرکٹر یادیو کی شادی انگلینڈ کے ٹور کے بعد نومبر میں طے کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا ا?غاز 20 جون سے ہوگا۔قبل ازیں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے جارح مزاج بلیباز نے بھارتی سیاسی رہنما اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج نے 8 جون کو لکھنؤ کے مقامی ہوٹل میں ہوئی تھی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں تھی۔