ایشین اسکواش چیمپئن شپ، 2 پاکستانی پلیئرز نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

منگل 17 جون 2025 19:03

ایشین اسکواش چیمپئن شپ، 2 پاکستانی پلیئرز نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ ..
کوچینگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال نے کامیاب آغاز کیا۔

(جاری ہے)

ملائیشیا کے شہر کوچینگ میں جاری ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی نور زمان اور ناصر اقبال نے اپنے پہلے میچز جیت کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ نور زمان نے راؤنڈ آف 32 میں سنگاپور کے کھلاڑی آرون جون لیانگ کو 1-3 سے ہرایا جب کہ نور زمان کا سنگاپورین پلیئرز کے خلاف کامیابی کا اسکور 7-11، 11-6، 6-11 اور 3-11 رہا۔رپورٹ کے مطابق ناصر اقبال نے کوریا کے جائجن یو کو با آسانی اسٹریٹ گیمز میں شکست دی اور ناصر کی کامیابی کا اسکور 5-11، 2-11 اور4-11رہا۔