الخدمت اور شان فوڈز کے تعاون سے پانی کے بڑے منصوبے مکمل

منگل 17 جون 2025 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)الخدمت فانڈیشن نے شان فوڈزکے تعاون سیعمرکوٹ کی تحصیل کنری کے پسماندہ دیہاتوں میں صاف پانی کی فراہمی کے 9 بڑے منصوبے مکمل کرلئے ہیں۔ان مشترکہ منصوبوں کے تحت 9 جدید سولر سبمرسبل پمپ نصب کئے گئے ہیں اوران کے ساتھ 4 واش رومز پرمشتمل 9پروجیکٹ بھی تیار کئے گئیہیں۔پانی کے یہ پمپ سولر سسٹم کے ذریعے چل رہے ہیں جس سے روزانہ سینکڑوں خاندانوں کو صاف پانی میسرآرہاہے۔

موسم گرما میں اندرون سندھ کا درجہ حرارت شدید حد تک بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سیپانی کے ذخائر ناپید ہوتے جارہے ہیں،الخدمت کایہ قدم مقامی افراد کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ ان خیالات کا اظہارڈائریکٹرالخدمت واش پروگرام سیدمحمدیونس نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ان کاکہناتھاکہ اندرون سندھ پانی کی شدیدقلت کے ساتھ واش کی سہولیات بھی موجود نہیں ہیں، یہ منصوبے صرف پانی کی فراہمی تک محدود نہیں بلکہ اس کا مقصد مقامی کمیونٹیز کی فلاح و بہبود، صحت اور معیارِ زندگی میں بہتری لانا ہے۔

(جاری ہے)

صاف پانی کی دستیابی نہ صرف بیماریوں سے بچا کا ذریعہ ہے بلکہ خواتین اور بچوں کو روزانہ کئی کلومیٹر دور سے پانی لانے کی مشقت سے بھی نجات ملی ہے۔ان کامزیدکہناتھاکہ ہم انسانیت کی خدمت کو اپنی سماجی ذمہ داری سمجھتے ہیں، ہم شان فوڈز کے شکر گزارہیں جنہوں نے ان منصوبوں کو مکمل کرنے میں ہمارا ساتھ دیا۔ مقامی لوگوں نے ان منصوبے کو سراہتے ہوئے اسے اپنی زندگیوں میں بہتری کی ایک بڑی امید قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :