Live Updates

ویمن یونیورسٹی صوابی کی سینڈیکیٹ نے یونیورسٹی کی سالانہ بجٹ کی منظوری دے دی

منگل 17 جون 2025 22:47

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)ویمن یونیورسٹی صوابی کی سینڈیکیٹ نے یونیورسٹی کی سالانہ بجٹ کی منظوری دے دی ۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین نے مالی سال26 -2025 کے لیے یونیورسٹی کے بجٹ کی منظوری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ باعثِ مسرت ہے کہ بجٹ جو فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی سے منظور ہو کر آیا تھا، سنڈیکیٹ نے منظور کر لیا۔

اس کامیابی کا سہرا پوری ٹیم کو جاتا ہے جنہوں نے ایمانداری، محنت اور شفافیت سے کام کیایونیورسٹی کا بجٹ 647.862 ملین روپے کا ہے، جس میں 100 ملین روپے کا صوبائی گرانٹ بھی شامل ہے۔ یہ بجٹ ویمن یونیورسٹی صوابی کے 18ویں سنڈیکیٹ اجلاس میں پیش کیا گیا اور متفقہ طور پر منظور ہوا۔ اس سے قبل بجٹ کو 15ویں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی اجلاس میں تفصیلی غور و فکر کے بعد منظور کیا گیا تھا، اور اب یہ سینیٹ کو حتمی منظوری کے لیے بھیجا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سنڈیکیٹ فورم نے اس بجٹ کو ایک متوازن، قابلِ عمل اور بہترین مالی منصوبہ بندی قرار دیا جو تدریسی، انتظامی اور ترقیاتی ضروریات کو مدنظر رکھتا ہے۔ اجلاس میں خزانچی محمد حسین اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت کو سراہا گیا، جنہوں نے بجٹ کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اسی طرح رجسٹرار ڈاکٹر رائسہ بانو اور دیگر انتظامی عملے کی کوششوں کو بھی خاص طور پر سراہا گیا،
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :