نوشہرہ ،پرانی دشمنی پر ایک شخص کو فائر نگ کرکے قتل کردیا گیا

منگل 17 جون 2025 19:35

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)مرہٹی بانڈہ کا رہائشی نوشہرہ کینٹ میں پرانی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا ،ملزمان نے نوشہرہ کینٹ جی ٹی روڈ پر واقع پولیس پیٹرول پمپ کے قریب فائر کرکے قتل کردیا گیا،ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی اس سلسلے میں علی حیدر خان ولد سید افضل ساکن مرہٹی بانڈہ نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ مجھے اطلاع ملی کہ تمہارے بیٹے کو کسی نے نوشہرہ ٹو پشاور روڈ بلمقابل پولیس پیٹرول پمپ فائر کرکے قتل کر دیا جب میں پہنچا تو میرا بیٹا خون میں لت پت پڑا ہواتھا وہ نوشہرہ میں عدالتی پیشی بھگتنے کے بعد میرے پیچھے پشاور آرہا تھا کہ تھاک میں بیٹھے ملزمان سیفور ولد فلک نیاز ،زرتاج ولد ناصر ،صدام ولد غلام فاروق اور حماد ولد شاہد نے ان پر اپنے اپنے اسلحہ سے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے ہیں پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی جبکہ قتل کی وجہ قتل مقاتلے کی پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے ۔