کاہنہ کے علاقے میں میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا ، ڈی آئی جی کا نوٹس، ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم

منگل 17 جون 2025 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) کاہنہ کے علاقے میں میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا ۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس سمیت دیگر ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا۔ انہوں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی ماڈل ٹاون کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دے دی۔

(جاری ہے)

ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتول میاں بیوی نے بھاگ کر شادی کی تھی ۔ مقتول میاں بیوی کچھ دن سے نور پارک میں کرایہ پر رہائش پذیر تھے۔ محلہ داروں کے مطابق لڑکی کے نامعلوم رشتہ داروں نے سیدھی فائرنگ کی۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج، موقع سے شواہد اکھٹے کرلئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ غیرت کے نام پر ہولناک واردات کرنے والے جلد گرفتار ہوں گے۔انسانی جان لینے والے درندوں کو جلد از جلد حوالات بھجوایا جائے گا۔