ں*پیر سید قاسم شاہ سیالوی حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

منگل 17 جون 2025 21:20

qفتح جنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2025ء)پیر سید قاسم شاہ سیالوی حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے اسلام آباد ائیر پورٹ پر سیاسی و سماجی شخصیات ، مریدین اور عقیدت مندوں نے پیر سید قاسم شاہ سیالوی کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

معروف روحانی درگاہ پیر سید احمد شاہ ہمدانی کے سجادہ نشین پیر سید قاسم شاہ سیالوی حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ شریف گئے ہوئے تھے جہاں انہوں نے حج بیت اللہ اور عمرہ کی سعادت حاصل کی پیر سید قاسم شاہ سیالوی نے مکہ مکرمہ اور مدینہ شریف میں قیام کے دوران عبادت و ریاضت کے ساتھ دنیا کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی طور پر دعا کی جبکہ ملک و قوم کی سلامتی ، استحکام اور خوشحالی کے لیے بھی دعائیں کیں اسلام آباد ائیر پورٹ پر سردار افتخار احمد خان ، سید لیاقت علی شاہ ہمدانی ، سردار مختیار احمد خان، سید اظہر علی شاہ، سید وجاہت شاہ، سید بلال شاہ، سید رسول شاہ، حاجی ذوالفقار بلوچ، سجاد ملک، حافظ اشتیاق احمد، علامہ محمد جعفر، ماسٹر مختیار احمد، ملک کامران خاکی، حافظ ذیشان احمد، ملک ارشد گلیال سمیت مریدین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے پیر سید قاسم شاہ سیالوی کا استقبال کیا اور حج کی سعادت حاصل کرنے پر پیر سید قاسم شاہ سیالوی کو مبارک باد دی ۔

متعلقہ عنوان :