
سعودی شہروں کیلئے "یلو الرٹ" جاری
سعودی عرب کے کئی شہروں میں قیامت خیز گرمی کی لہر متوقع، درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے گا
محمد علی
بدھ 18 جون 2025
00:27

(جاری ہے)
خبردار کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کے مشرقی ریجن کے متعدد شہروں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کا قوی امکان ہے جبکہ دیگر شہروں میں بھی گرمی 48 اور47 ڈگری کے درمیان رہے گی۔
سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق اس سے ملتی جلتی کیفیت ریاض شہر کے علاوہ ریجن کے متعدد شہروں میں ہوگی جہاں گرمی 47 اور48 ڈگری کے درمیان رہے گی، جبکہ مکہ مکرمہ اور جدہ سمیت ساحلی پٹی میں گرمی کے ساتھ گرد و غبار رہے گا۔ گرد وغبار کے باعث حد نگاہ ایک کلو میٹر تک محدود رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مدینہ منورہ میں بھی تیز ہوا چلے گی جس کی رفتار 49 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی جس کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوگی۔ واضح رہے کہ دنیا بھرکے ممالک رواں سال کے دوران غیر معمولی گرمی کی لہر کا سامنا کر رہے ہیں۔ موسمیات کے کئی ماہرین کی جانب سے دعوے کیے جا رہے ہیں کہ دنیا میں شدید گرمی کی تمام ہی ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بم کی اطلاع پر سعودی ائیرلائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
-
سعودی شہروں کیلئے "یلو الرٹ" جاری
-
ایرانی حکومت کو گرانے کی کوشش بڑی غلطی ہوگی
-
اسرائیل کا ایران کے نئے فوجی سربراہ علی شادمانی کو شہید کرنے کا دعویٰ
-
ایران کا جدید ڈرونزاستعمال کرنے کا اعلان، اسرائیلی دفاعی نظام کے لیے بڑا چیلنج
-
مودی سرکار کی خارجہ پالیسی میں دوغلا پن نمایاں
-
اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کی دنیا بھر میں 114 ملین افراد کی زندگیوں کو بچانے کے لئے ہنگامی امداد کی اپیل
-
متحدہ عرب امارات میں نئے اسلامی سال پر سرکاری چھٹی کا اعلان
-
روس اور شمالی کوریا ایران کی مددکررہے ہیں،ٹرمپ
-
ٹرمپ نے روس کو جی 8 سے باہر نکالنے کو غلطی قرار دیدیا
-
اسرائیلی ایف 35 جنگی طیارے گرانے کے دعوے کے بعد امریکی کمپنی لاک ہِیڈ مارٹن کے شیئرزگرنے لگے
-
اسرائیل مشرق وسطی کا چہرہ بدلنے جا رہا ہے، نیتن یاہو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.