ٹرمپ نے روس کو جی 8 سے باہر نکالنے کو غلطی قرار دیدیا

منگل 17 جون 2025 16:09

ٹرمپ نے روس کو جی 8 سے باہر نکالنے کو غلطی قرار دیدیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو جی 8 سے باہر کرنے کو غلطی قرار دیدیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈا میں جاری جی سیون اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ روس کو جی 8 سے باہر کرنا غلطی تھی اور اگر چین بھی جی7 میں شامل ہوجائے تو برا نہیں لگے گا۔

(جاری ہے)

خبر ایجنسی کے مطابق روس جی سیون ممالک کے فورم میں 1998 میں شامل ہوا تھا اور روس کے شامل ہونے کے بعد جی 7 جی 8 فورم بن گیا تھا۔کرائمیا کے روس سے الحاق پر 2014 میں روس کو جی 8 سے نکال دیا گیا تھا۔