ڈی پی او کوہستان لوئر کی جانب سے ٹرانسفر ہونے والے سب انسپکٹر اسرار احمد اور ابوذر غفاری کے اعزاز میں الوداعی تقریب

بدھ 18 جون 2025 11:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) ڈی پی او کوہستان لوئر تیمور خان کی جانب سے ٹرانسفر ہونے والے سب انسپکٹر اسرار احمد اور ابوذر غفاری کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی ۔ کوہستان لوئر پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تیمور خان کی زیر صدارت الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ٹرانسفر ہونے والے سب انسپکٹر اسرار احمد اور ابوذر غفاری کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب کے دوران ڈی پی او تیمور خان نے دونوں افسران کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ آپ کی محنت، دیانت داری اور ذمہ داری کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں، انہیں یقین ہے کہ آپ آئندہ بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، ایس ڈی پی اوز، سرکل افسران اور دیگر پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

تمام شرکانے ٹرانسفر ہونے والے افسران کی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ڈی پی او نے کہا کہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ محکمہ کا حصہ ہے لیکن جو افسران ڈیوٹی کو ایمانداری، خلوص اور قربانی کے جذبے سے نبھاتے ہیں وہ ہمیشہ دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی خدمات کو کوہستان لوئر پولیس ہمیشہ یاد رکھے گی، جہاں بھی رہیں، محکمہ کی عزت و وقار کو مقدم رکھیں، مظلوم کی مدد اور انصاف کو اپنا مشن بنائیں۔ آخر میں ڈی پی او تیمور خان اور دیگر افسران نے دونوں افسران کو شیلڈز اور پھولوں کے ہار پیش کئے اور انہیں دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

متعلقہ عنوان :